20 اپریل ، 2012
اسکردو… آئی ایس پی آر کے مطابق سیاچن محاذ کے گیاری سیکٹر میں برفانی تودے تلے دبنے والے فوجیوں کی تلاش کا کام جاری ہے تاہم ابھی کوئی بڑی کامیابی حاصل نہیں ہوسکی ہے، ناروے کی امدادی ٹیم نے ماہرانہ کام مکمل کرلیا ہے جبکہ درجہ حرارت بڑھنے سے ریسکیو آپریشن میں مشکلات بڑھ رہی ہیں۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ گیاری میں فوج کا ریسکیو آپریشن دن رات جاری ہے، وہاں درجہ حرارت بلند ہونے سے لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ بڑھا ہے،اس وجہ سے برف بھی نرم ہورہی جس ریسکیو آپریشن کی مشینوں کا پلانٹ ورک مشکل ہورہا ہے، تودے کی جگہ پر کھدائی کا کام جاری رکھا جارہا ہے، راستے کشادہ کئے جارہے ہیں ، ناروے کی امدادی ٹیم نے ملبے تلے تلاش کیلئے اسٹیم ٹیسٹ کرنے کے بعد اپنا امدادی کام مکمل کرلیا ہے،آئی ایس پی آر کے مطابق ریسکیو آپریشن میں 425 فوجی، 78 سویلین شریک ہیں، 25 بھاری مشینیں کام کررہی ہیں، ملنے والے مقام کے قریب آبی گزرگاہ میں رکے پانی کی سطح ، برف پگھلنے سے تیزی سے بڑھ رہی ہے، واپڈا ٹیم نے آبی گزرگاہ کے اخراجی راستے کو کھلا کرنے کی سفارش کی ہے جبکہ امدادی کام میں زمینی جائزہ کے راڈار اور ارضیاتی ماہرین میں بھی شامل رکھے جارہے ہیں۔