20 اپریل ، 2012
اوکاڑہ… صدر آصف علی زرداری نے بھارت کیساتھ تجارت کیلئے ہیڈسلیمانکی بارڈر کھولنے کا عندیہ دیا ہے۔ اوکاڑہ میں پارٹی کارکنوں سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ وہ اس بارے میں وزیراعظم سے بات کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ جب حکومت ملی تھی توتمام اختیارات میرے پاس تھے، چاہتاتھاتوحکومت گراسکتاتھایہ فرق ہے پی پی اوردوسری جماعتوں کا۔ انہوں نے کہا کہ جانتا ہوں چھوٹے میاں کے ہاتھ میں کچھ نہیں، بڑے میاں کے ہاتھ میں سب کچھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماراوڑھنابچھونا سیاست ہے اور ہماری سیاست گڑھی خدابخش سے شروع ہوتی ہے وہیں ختم ہوتی ہے۔ اس موقع پر انہوں نے گیاری سیکٹرمیں دبے فوجی جوانوں کی بحفاظت واپسی کی دعاکرائی۔