20 اپریل ، 2012
اسلام آباد… سپریم کورٹ نے دہری شہریت رکھنے والوں کوعوامی نمائندہ بننے سے روکنے کے مقدمے میں وزیرداخلہ رحمان ملک، ایم این اے فرح نازاصفہانی سمیت دیگر سے وضاحتی جواب طلب کرلیا ہے،چیف جٹس افتخار محمد چودھری کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے دہری شہریت والوں کو رکن پارلیمنٹ بننے سے روکنے کی درخواست کی سماعت کی،،،مقدمہ میں رحمان ملک، فرح نازاصفہانی، چودھری زاہداقبال اور افتخارنذیر سمیت 20 سے زائد ارکان کے دہری شہریت رکھنے کا دعوی کیا گیا ہے،، عدالت نے مقدمہ کی سماعت 8 مئی تک ملتوی کرتے ہوئے رحمان ملک، فرح ناز، زاہداقبال اور افتخارنذیر سے جواب طلب کرلیا۔