پاکستان
10 اکتوبر ، 2014

انعام ملنےکایقین نہیں آرہا، اعزازملنےپرفخرہے،ملالہ یوسفزئی

 انعام ملنےکایقین نہیں آرہا، اعزازملنےپرفخرہے،ملالہ یوسفزئی

لندن ......نوبل انعام یافتہ پاکستان کی بیٹی ملالہ یوسف زئی نے کہا ہے کہ نوبل انعام ملنےکایقین نہیں آرہا،بطورپاکستانی یہ اعزازملنےپرفخرہے،بھرپورتعاون کرنےپروالد،والدہ اوردیگراہلخانہ کاشکریہ اداکرتی ہوںلندن میں جمعہ کی شام ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملالہ نے کہا کہ یہ صرف ایک ایوارڈنہیں،مجھےاحساس ہواکہ میں ایک آزادلڑکی ہوں،پاکستان اوربھارت کومشترکہ انعام ملنامحبت کاپیغام ہے،ملالہ نے کہا کہ میرےوالدنےمجھےقیدکرکےنہیں رکھابلکہ پڑھنےکی آزادی دی،آج کے تاریخی موقع کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ میری ٹیچرنےآکرمجھےبتایاکہ مبارک ہوتمھیں امن کانوبل انعام ملا ہے،ہربچےکواسکول بھیجنےکاعزم کیاہے،سیاست دان بننا چاہتی ہوں،پہلےڈاکٹربنناچاہتی تھی،اب سیاستدان بنناچاہتی ہوں،نوبل انعام ملنےپرمیرےاساتذہ اورکلاس فیلوبہت خوش ہوئے،سوات میں تعلیم کیلیےآوازبلندکرنی تھی توکسی کی طرف نہیں دیکھا،جس وقت نوبل انعام کااعلان ہوااس وقت کلاس روم میں تھی۔یہ پاکستان کی تاریخ پہلی بار ہے کہ کسی کو امن کا نوبل انعام ملا ہے، اس سے پاکستان کا درست تصور ابھرے گا،انھوں نے پاک بھارت وزرا اعظم سے درخواست کی کہ وہ ہم دونوں کو مشترکہ انعام ملنے کی تقریب میں خصوصی طور پر شرکت کریں اور ہماری حوصلہ افزائی کریں۔

مزید خبریں :