پاکستان
20 اپریل ، 2012

لاہور : پولیس نے لاوارث لاش کو اداکارہ سپنا قرار دیدیا، ورثاء کا انکار

لاہور : پولیس نے لاوارث لاش کو اداکارہ سپنا قرار دیدیا، ورثاء کا انکار

لاہور … لاہور پولیس نے گوجرخان سے ملنے والی خاتون کی لاش کو اداکارہ سپنا قرار دے دیا ، جبکہ ورثاء کا کہنا ہے کہ یہ ان کی بیٹی نہیں ، تفتیش کا رخ موڑنے کیلئے پولیس ایسے حربے استعمال کر رہی ہے۔ اداکارہ سپنا کے بھائی امین خان نے بتایا کہ اسے پولیس کی طرف سے اطلاع دی گئی کہ اس کی بہن کی لاش گوجرخان سے ملی ہے،شناخت کرلیں، لاش کی تصویر دیکھنے کے بعد انہوں نے پولیس کو آگاہ کیا کہ یہ لاش ان کی بہن کی نہیں ، لیکن پولیس دباوٴ ڈال رہی ہے کہ لاش سپنا کی ہی ہے، شناخت کیلئے گوجرخان چلو ۔ سپنا کے بھائی کاکہنا تھا کہ تفتیش درست ہوتی تواس کی بہن مل جاتی ۔

مزید خبریں :