کاروبار
20 اپریل ، 2012

سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ 56750 روپے کا ہوگیا

سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ 56750 روپے کا ہوگیا

کراچی … عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت بڑھنے سے ملکی مارکیٹ میں بھی فی تولہ سونا 56750 روپے کا ہوگیا۔ صدر آل سندھ صرافہ ایسو سی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 150 روپے اضافہ دیکھا گیا جس سے فی تولہ قیمت 56750 روپے ہوگئی۔ سونے کی فی 10 گرام قیمت 128 روپے بڑھ کر 48642 روپے پر پہنچ گئی ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 5 ڈالر اضافے کے بعد 1645 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔

مزید خبریں :