پاکستان
20 اپریل ، 2012

رحمان ملک کی زیر صدارت اسامہ کے خاندان کی واپسی سے متعلق اجلاس

رحمان ملک کی زیر صدارت اسامہ کے خاندان کی واپسی سے متعلق اجلاس

اسلام آباد … چیف کمشنر اسلام آباد کو لیڈی پولیس آفیسر کے ہمراہ اسامہ کے اہل خانہ سے ملاقات کرکے یہ جاننے کی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کس ملک جانا چاہتے ہیں۔ وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک کی زیر صدارت اسامہ بن لادن کے خاندان کی واپسی کے حوالے سے اسلام آباد میں اجلاس ہوا ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سیکریٹری داخلہ متعلقہ ممالک کو اسامہ کے خاندان کی رضامندی کے بارے میں وزارت خارجہ کو اطلاع کریں، یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ موجودہ قوانین اور قوائد کے مطابق اسامہ کے خاندان کی واپسی کو مکمل کیا جائے۔ رحمان ملک نے اسلام آباد ایڈمنسٹریشن کو ہدایت کی کہ وفاقی دارالحکومت میں پولن کی بڑھتی تعداد کے باعث 2 پولن الرجی سینٹرز بنائیں۔ انہوں نے ڈی سی اسلام آباد کو کہا کہ وہ پولن سینٹرز پر ادویات کی دستیابی کو یقینی بنائیں۔ وزیر داخلہ نے چیئرمین سی ڈی اے کو ہدایت کی کہ اسٹیک ہولڈرز سے ملاقات کر کے اسلام آباد سے شہتوت تمام درخت کاٹے جائیں جو پولن الرجی کا باعث بنتے ہیں۔

مزید خبریں :