20 اپریل ، 2012
کراچی…راولپنڈی میں تباہی کا شکار ہونے والے ساڑھے ستائیس سال پرانے طیارے کو اڑانے والی کمپنی بھوجا ائیرلائن کے کراچی میں واقع دفترپر جب جیو نیوز کی ٹیم پہنچی تو حیران کن طور پر اتنے بڑے حادثے کے باوجود کمپنی کے دفاتر کو کھلارکھ کر ہلاک ہونے والے مسافروں اور عملے کے لواحقین کو معلومات دینے اور دیگر معاملات کو حل کرنے کے بجائے کمپنی کا دفتر بندپڑا تھا اور عملہ غائب تھا۔جیونیوز کے نمائندے نسیم راجپوت نے جب وہاں موجود بعض افراد سے اس بارے میں پوچھا تو انھیں اطمینان بخش جواب نہ مل سکا۔اور یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ حادثے کے حوالے سے کمپنی کا موقف بتانے کے بجائے تمام اہم افراد دفتر بند کرکے کہیں چلے گئے ۔