پاکستان
20 اپریل ، 2012

صدر زرداری کی لواحقین کیلئے چارٹر طیارے کا انتظام کرنے کی ہدایت

صدر زرداری کی لواحقین کیلئے چارٹر طیارے کا انتظام کرنے کی ہدایت

کراچی … صدر آصف زرداری نے بھوجا ایئر کے طیارے کے حادثے کے متاثرہ مسافروں کے لواحقین کو اسلام آباد پہنچانے کیلئے چارٹر طیارے کا انتظام کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے، کراچی ایئرپورٹ پر موجود مسافروں کے لواحقین نے حکومت سے اپیل کی تھی کہ فوری طور پر اسلام آباد جانے کے انتظامات کردے وہ اپنے اخراجات پر جانے کیلئے تیار ہیں۔ ذرائع کے مطابق صدر زرداری نے طیارہ حادثے کے مسافروں کے رشتہ داروں کو اسلام آباد پہنچانے کیلئے چارٹر طیارے کا انتظام کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ کراچی ایئرپورٹ پر لواحقین کی بڑی تعداد موجود ہے اور وہ اپنے پیاروں سے متعلق معلومات حاصل کرنے کیلئے اسلام آباد آنا چاہتے ہیں، ایئرپورٹ پر موجود بعض مسافروں کے رشتہ دار زارو قطار رو رہے تھے جبکہ غیر متعلقہ افراد کی بھی بہت بڑی تعداد وہاں جمع تھی، انتظامیہ نے اپیل کی ہے کہ غیر متعلقہ افراد سی اے اے کی ایمرجنسی ڈیسک کے قریب سے ہٹ جائیں تاکہ متاثرین کو مسافروں سے متعلق معلومات فراہم کی جاسکے۔

مزید خبریں :