پاکستان
20 اپریل ، 2012

اسلام آباد: بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو دوبارہ کھولنے کا اعلان کردیا گیا

اسلام آباد: بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو دوبارہ کھولنے کا اعلان کردیا گیا

اسلام آباد … اسلام آباد کے بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو دوبارہ پروازوں کیلئے کھول دیا گیا ہے ، طیارہ حادثے کے بعد ایئرپورٹ کو پہلے رات 12 بجے تک اور پھر 2 دن کیلئے بند کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو دوبارپروازوں کیلئے کھولنے کا اعلان کردیا گیا ہے اور اب مختلف شہروں اور بیرون ملک سے آنے والی پروازیں یہاں اتر سکیں گی۔ واضح رہے کہ بھوجا ایئرلائن کے طیارے کے راولپنڈی میں گر کر تباہ ہونے کے واقعے کے بعد بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو پہلے رات 12بجے تک اور اس کے بعد 2 دن کیلئے بند کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

مزید خبریں :