20 اپریل ، 2012
نئی دہلی … بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ نے راولپنڈی میں طیارہ حادثے میں 100 سے زائد افراد کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس کیا ہے۔ بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں طیارہ حادثے کا سن کر دکھ ہوا، میں لواحقین سے اظہار تعزیت کرتا ہوں۔ من موہن سنگھ کا مزید کہنا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں ہماری ہمدردیاں پاکستان کے ساتھ ہیں۔