انٹرٹینمنٹ
16 اکتوبر ، 2014

کراچی آرٹس کونسل میں عالمی اردو کانفرنس کا افتتاح

کراچی آرٹس کونسل میں عالمی اردو کانفرنس کا افتتاح

کراچی......آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیر اہتمام ساتویں سالانہ عالمی اردو کانفرنس کا آغاز ہوچکا ہے۔ اردو اور اس کے ساتھ جڑی تہذیب کی بقا اور ترویج کے لئے یہ ہے عالمی نوعیت کا ساتواں بڑا اجتماع جس میں اس سال ادب وزبان سے متعلق مختلف سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ، مشرقی موسیقی، کلاسیکی رقص اور ایک عالمی مشاعرہ بھی شامل ہے۔ گزشتہ سات سالوں کی روایت برقرار رکھتے ہوئے سولہ سے انیس اکتوبر تک جاری رہنے والی اس کانفرنس کو شایان شان بنانے والے ادب و فن کے کئی بڑے ناموں کی آمد کا سلسلہ پہلے دن سے ہی جاری ہے۔ چار روز تک جاری رہنے والی اس کانفرنس کے پہلے دن کی سب سے اہم بات مزاح نگار مشتاق احمد یوسفی کی بیس سال بعد آنے والی کتاب ’’شامِ شعریاراں‘‘ کی تقریب اجراء ہے۔

مزید خبریں :