کاروبار
16 اکتوبر ، 2014

پی ٹی سی ایل براڈبینڈ کی بدولت محصو لا ت میں اضافہ

کراچی....... پاکستان میں آئی سی ٹی سروسز فراہم کرنے والے سب سے بڑے ادارے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ نے جمعرات کوتیسری سہ ماہی کے ما لی نتائج کا اعلان کیا ہے ،یہ مثبت ما لی نتا ئج پی ٹی سی ایل فکسڈ اور وائرلیس براڈ بینڈ بزنس میںاضافے کا نتیجہ ہیں ۔ پی ٹی سی ایل نے30 ستمبر2014کو ختم ہونے والے عرصے کے دوران62.6ارب روپے کے محصولا ت کا اعلان کیا ہے جس میں گزشتہ سال کے اسی عرصہ کی نسبت 3فیصد اضافہ ہوا جبکہ پی ٹی سی ایل کی مجموعی آمدنی 20.9ارب روپے رہی ۔اس عر صے کے دوران کمپنی کا خالص منافع 8.7 ارب روپے رہا ۔پی ٹی سی ایل کے صدرو سی ای اوولید ارشید نے کمپنی کی اس کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے حصے داروں کی توقعات پر پور ااترنے کیلئے پر عزم ہیں۔حالیہ سیلاب اور لاہور میں ہماری ایک اہم عمارت میں آگ لگنے کے سانحے کے باوجود ہمارے عملے کی محنت و حوصلے کے باعث سیلاب سے متاثرہ علاقوں اور لاہور سانحے سے متا ثر ہ عمارت میں سروسز کی چند دنوں میں بحالی ممکن ہوئی جو کہ کمپنی کا اپنے صارفین کی خدمت کے عزم کاعکا س ہے۔ہمارے تیسرے سہ ماہی کے منافع بخش نتائج ہماری متنوع مصنو عا ت اور خدمات کا ثبو ت ہے ۔ولید ارشید نے مزید کہا کہ ہما ری متنوع خدمات سے ہمارے کاروبار کی قدر میں اضافہ ہو اہے اور یہ سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔

مزید خبریں :