21 اپریل ، 2012
لاہور ... اسلام آباد میں طیارے کے حادثے کے بعد لاہور ائرپورٹ پر متعلقہ ائر لائن کے دفتر پر ٹکٹ واپس کرنے والے مسافروں کا رش لگا رہا ،حادثے کے بعد مسافر بھوجا ائر کے طیاروں میں سفر کرنے سے خوف زدہ ہیں۔ لاہور میں ائر لائن کے دفتر پر ٹکٹ واپس کرنے والوں کا رش رہا جن میں خواتین اور مرد دونوں شامل تھے۔ مسافروں کا کہنا تھا کہ بھوجا ائرکے جہاز بہت پرانے ہیں جس کی وجہ سے وہ اس ائر لائن کے ذریعے سفر نہیں کرسکتے۔