پاکستان
21 اپریل ، 2012

بھارتی وزیر اعظم من موہن سنگھ کا طیارے حادثہ پر اظہار افسوس

بھارتی وزیر اعظم من موہن سنگھ کا طیارے حادثہ پر اظہار افسوس

نئی دہلی ... بھارتی وزیر اعظم من موہن سنگھ نے طیارہ حادثہ پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ مشکل کی کھڑی میں پاکستان کے ساتھ ہیں،دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ نے دفتر خارجہ کے ذریعے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو پیغام بجھوایا ہے ۔ جس میں کہا گیا ہے کہ انہیں حادثے کی اطلاع سن کر انتہائی دکھ ہواانہوں نے لواحقین کے ساتھ تعزیت کا اظہار بھی کیا ہے۔

مزید خبریں :