20 اکتوبر ، 2014
نئی دہلی..........بھارت کی ایک گولڈ میڈلسٹ کھلاڑی اپنے ہی گاؤں والوں کے ہاتھوں توہم پرستی کا شکار ہوگئی۔ پجاری نے اسے جادوگرنی قرار دے کر مار مار کر ادھ موا کردیا۔ بھارت کی ممتاز کھلاڑی جیولن تھرور دیباجی بورا جادوگرنی ہے، یہ الزام لگا یا دیباجی کے اپنے گاؤں والوں نے۔گاؤں میں 4افراد کی موت معمہ بنی اور حل کے لیے پولیس سے مدد کی بجائے پوجا پاٹ رکھی گئی۔اسی دوران ایک خاتون نے دیباجی پرجادوگرنی ہونے کا الزام لگایااور دیباجی بورا کو گھر سے گھسیٹتے ہوئےاسے قریبی مندر لے گئے۔ دیباجی کو بیہمانہ تشدد کا نشانہ بنایاگیا، پولی تھین چہرے پر چڑھا کر مارنے کی کوشش کی گئی۔ دیباجی چلاّتی رہی، ہر کوئی صرف تماشائی بنا رہا، یہاں تک کہ دیباجی بے سدھ ہوگئی۔ تاہم تین دن بعد الزام لگانے والی خاتون اور پوجا کے دوران مارنے والے عامل کو گرفتار کرلیاگیا ہے۔