21 اپریل ، 2012
لاہور… طیارہ حادثہ کی تحقیقات پر مامور چھ رکنی ٹیم نے ابتدائی رپورٹ وزارت دفاع کوبھجوادی۔ اس سے قبل تحقیقاتی ٹیم نے بھوجاائیرلائنز کاتمام ریکارڈ قبضے میں لے لیا۔ تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق طیارہ 2ہزار فٹ کی بلندی پر تھاجب اچانک رابطہ منقطع ہوا، طیارے کے پائلٹ نے کسی خرابی کی نشاندہی نہیں کی اور طیارے کاحادثہ تین ساڑھے تین منٹ میں پیش آیا۔