22 اکتوبر ، 2014
اوٹاوہ .......کینیڈین پولیس نےآج پیش آنے والے واقعے کے حوالے سے عینی شاہدین سے کہا ہے کہ وہ سامنےآئیں اورواقعےکی تفصیل سےآگاہ کریں، ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی،پولیس نے مزید کہا کہ مسلح حملہ آوروں کےخلاف مشترکہ آپریشن جاری ہے،صورتحال پرقابوپانےکی کوشش کررہےہیں،اوٹاوافائرنگ کےواقعےکی صورتحال لمحہ بہ لمحہ بدل رہی ہے،خبرایجنسی کے مطابق تین زخمیوں کواوٹاوااسپتال منتقل کردیاگیا،جن میں سے دوکی حالت خطرےسےباہرہے، واضح رہے کہ ان واقعات میں ایک فوجی ہلاک اور ایک گارڈزخمی ہوگیا تھا۔جبکہ حملہ آورکو ہلاک کردیاگیا۔ادھر شہر کے میئرنے کہا کہ آج کاواقعہ اوٹاوااورکینیڈاکےلیےافسوسناک ہے،دریں اثنا مقامی میڈیا نے بتایا کہ مسلح افرادکی فائرنگ سےزخمی فوجی ہلاک ہوگیا۔