دنیا
24 اکتوبر ، 2014

داعش نے دیکھتے ہی دیکھتے عالمی امن کو نئے خطرات لاحق کردئیے

داعش نے دیکھتے ہی دیکھتے عالمی امن کو نئے خطرات لاحق کردئیے

کراچی...... شدت پسند تنظیم داعش کی سرگرمیوں سے دنیاواقف ہورہی ہے۔شام اور عراق میں سرگرم شدت پسند تنظیم داعش نے دیکھتے ہی دیکھتے عالمی امن کو نئے خطرات لاحق کردئیے ۔انتہائی سفاکانہ کارروائیوں اور شدت پسندی کی انتہا تک جانے والی یہ تنظیم کئی ممالک کے لیے خطرہ بنی ہوئی ہے۔امریکی محکمہ خزانہ کی رپورٹ میں انکشاف کیاگیاہےکہ داعش کا شمارانتہائی مال دار دہشت گردگروپ میں کیاجارہاہے۔یہ تنظیم تیل کے کاروبار کے غیرقانونی دھندوں سے روزانہ 10لاکھ ڈالرکمارہی ہے۔اس تنظیم کو دولت مند افراد اور بعض اداروں سے بھی رقم مل رہی ہےجبکہ اس تنظیم نے بھتہ خوری،بینکوں میں لوٹ مارسے بھی کروڑوں ڈالراکھٹےکئےہیں۔ اس برس داعش تنظیم نے اغوا برائے تاوان کے ذریعے 2کروڑ ڈالر حاصل کئے ۔فنڈزکے ذرائع کے لیے یہ تنظیم کسانوں کے مویشی چراکر بیچنا،عورتوں کی تجارت اور قدیم نوادرات کی فروخت میں بھی ملوث ہے۔دہشت گردی اور فنانشل اینٹلی جنس کے لیے امریکی وزیرڈیوڈ کوہن کاکہناہےکہ داعش کے خزانوں کوراتوں رات ختم کرنے کے لیے کوئی خفیہ ہتھیارنہیں۔داعش کے خلاف کارروائی طویل جنگ ہوگی جو ابھی ابتدائی مراحل میں ہے۔ امریکا نے داعش سے تیل خریدنے والوں کو دھمکی دی ہے کہ جوکوئی داعش سے تیل خریدنے میں ملوث پایاگیااس پرپابندی عائد کی جائے گی۔

مزید خبریں :