24 اکتوبر ، 2014
مقبوضہ بیت المقدس....... مقبوضہ بیت المقدس میں نمازجمعہ کے بعد سیکیورٹی فورسزاورفلسطینیوں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔ مقبوضہ بیت المقدس میں نمازجمعہ کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات تھے۔ مسجد الاقصیٰ کے اطراف اور آنے جانےوالے راستوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی۔ درجنوں افراد کونماز جمعہ کے لیے مسجد آنے سے روک دیا گیا۔ نماز کے بعد فلسطینیوں اور سیکیورٹی فورسزکے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے فلسطینیوں پر آنسوگیس کا استعمال بھی کیاگیا۔