24 اکتوبر ، 2014
پشاور....... کوئٹہ میں مولانا فضل الرحمن پر خودکش حملے کے خلاف احتجاج کے طورپرپشاورمیں بھی ریلی نکالی گئی ۔پشاورکی نمک منڈی میں مدنی مسجد سے شروع ہونے والا جلوس نعرے لگاتا ہوا قصہ خوانی بازارمیں اختتام پذیرہوا جس کی قیادت جمعیت علماء اسلام (ف) کے صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا شجاع الملک نے کی۔ ریلی کے شرکاء نے پلے کارڈز اور بے نرز اٹھا رکھے تھے، جس پر خودکش حملوں کے پیچھے کارفرما عناصر کو بے نقاب کرنے کے مطالبات درج تھے۔ ریلی کے شرکاء نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ دہشت گردی کے واقعات میں ملوث عناصر کو قرار واقعی سزا دی جائے۔