پاکستان
24 اکتوبر ، 2014

جنداللہ کی حقیقت جاننے کیلئے کمیشن بنانے کی تجویز دینگے،رحمان ملک

جنداللہ کی حقیقت جاننے کیلئے کمیشن بنانے کی تجویز دینگے،رحمان ملک

اسلام آباد........پیپلز پارٹی کے رہنما اور سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ جنداللہ نامی تنظیم کی حقیقت کیا ہے؟ یہ جاننے کے لیے پیپلز پارٹی کمیشن قائم کرنے کی تجویز پیش کرے گی اور یہ معاملہ سینیٹ میں بھی اٹھایا جائے گا۔ انہوں نے یہ بات مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے مولانا فضل الرحمان پر گزشتہ روز ہونے والے خود کش حملے کی شدید مذمت بھی کی۔

مزید خبریں :