24 اکتوبر ، 2014
لاہور..... وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ مجالس اور جلوسوں کی حفاظت کے لئے وضع کردہ پلان پر عملدرآمد یقینی بنایاجا ئے اور چار درجاتی حصار قائم کیا جائے۔ محرم الحرام کے دوران سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینےسے متعلق اجلاس سے خطاب میں وزیراعلیٰ پنجاب کا کہناتھا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لئے فول پروف سکیورٹی انتظامات کئے جائیں اور سکیورٹی پلان پر عمل درآمد یقینی بنایاجا ئے۔ان کا کہنا تھا کہ مشتبہ افراد پر کڑی نظر رکھی جائے اور حساس مقامات پر خصوصی نگرانی کی جائے۔