24 اکتوبر ، 2014
واشنگٹن ........امریکی میڈیاکے مطابق امریکی ریاست واشنگٹن کے علاقے میریزویل میںایک ہائی اسکول میں فائرنگ کے نتیجے میںایک شخص ہلاک جبکہ چھ افراد زخمی ہوگئے ہیں۔بتایا جاتا ہے کہمسلح شخص کی اسکول میں موجودگی کاشبہ ہے،میریزویلی اسکول میں فائرنگ کےبعدایف بی آئی کےدستےپہنچناشروع ہوگئے ہیں۔امریکی میڈیا کے مطابق مسلح حملہ آورنےخودکوگولی مارکرخودکشی کرلی،زخمیوں کوہیلی کاپٹرکےذریعےاسپتال منتقل کیاجارہاہے۔دریں اثنا امریکی پولیس نے تصدیق کی کہ اسکول میں فائرنگ ایک ہی شخص نےکی،جبکہ امریکی میڈیاپرجاری2افرادکی ہلاکت کی خبرغلط نکلی،امریکی میڈی کے مطابق پولیس نےفائرنگ سے6افرادکےزخمی ہونےکی تصدیق کردی،مسلح حملہ آورنےخودکوگولی مارکرخودکشی کرلی۔