پاکستان
24 اکتوبر ، 2014

لاپتہ افراد کی بازیابی :تحقیقاتی رپورٹ دوبارہ مرتب کرنے کا حکم

کراچی ......لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق کمیشن نے مشترکہ تحقیقاتی رپورٹ دوبارہ مرتب کرنے کا حکم دے دیا، جسٹس ریٹائرڈ غوث محمد کی سربراہی کمیشن کے روبرو ایم کیو ایم کے دو کارکنوں سمیت کراچی سے تعلق رکھنے والے 10 لاپتہ افراد کے اہلخانہ نے بیان ریکارڈ کرایا،، اسلام آباد، لاہور اور سوات سے تعلق رکھنے والے تین لاپتہ افراد کے اہلخانہ نے اپنا بیان قلمبند کرایا،جسٹس (ر )غوث محمد کی سربراہی میں کمیشن نے دوبارہ مشترکہ تحقیقاتی رپورٹ دوبارہ مرتب کرنے کا حکم دے دیا۔

مزید خبریں :