پاکستان
25 اکتوبر ، 2014

سندھ میں دادو، جامشورو اور ٹھٹھہ کے 150 دیہات آفت زدہ قرار

سندھ میں دادو، جامشورو اور ٹھٹھہ  کے 150 دیہات آفت زدہ قرار

کراچی.....ریلیف ڈپارٹمنٹ سندھ نے تین اضلاع کے ڈیڑھ سو دیہات کو خشک سالی کے باعث آفت زدہ قراردیدیا ہے ۔ریلیف ڈیپارٹمنٹ سے جاری بیان کے مطابق دادو، جامشورو اور ٹھٹھہ مون سون بارشیں نہ ہونے کےباعث معاشی بدحالی اور خشک سالی کا شکار ہیں، جس کی وجہ سے یہاں کے ڈیڑ ھ سو دیہات کو آفت زدہ قرار دیا گیا ہے جن دیہات کو آفت زدہ قرار دیا گیا ہے۔ ان میں دادو کےتعلقہ میہٹر کے پانچ، خیر پور ناتھن شاہ کے چوبیس، کوٹری کے پندرہ، مانجھند کے ستائیس، سہون کے چھیالیس، تھانہ بولا خان کے اٹھائیس اور ٹھٹھہ کے چھ دیہات شامل ہیں ۔

مزید خبریں :