پاکستان
25 اکتوبر ، 2014

ایڈیشنل سیشن جج لورالائی پر پولیس تشدد ،بلوچستان میں وکلا کا بائیکاٹ

ایڈیشنل سیشن جج لورالائی پر پولیس تشدد ،بلوچستان میں وکلا کا بائیکاٹ

کوئٹہ....... گزشتہ رات ایڈیشنل سیشن جج لورالائی ارباب ریاض کاسی پر پولیس تشدد کے خلاف بلوچستان بار ایسو سی ایشن کی اپیل پروکلا کی جانب سے کوئٹہ سمیت صوبہ بھر میں عدالتی کاروائی کا بائیکاٹ کیاجارہاہے ۔گذشتہ رات کوئٹہ کے وسطی علاقے سائنس کالج چوک کے قریب تین پولیس اہلکاروں کے تشدد سے ایڈیشنل سیشن جج لورالائی ارباب ریاض کاسی زخمی ہوگئے تھے۔ اس واقعہ کے خلاف بلوچستان بار ایسوسی ایشن نے صوبہ بھر میں عدالتی کاروائی کے بائیکاٹ کا اعلان کیاتھا جس پر وکلاء کی جانب سے عدالتی کاروائی کا بائیکاٹ کیاجارہاہے اور وکلاء عدالتوں میں پیش نہیں ہورہے۔دوسری جانب واقعہ میں ملوث تینوں پولیس اہلکاروں پر ایڈیشنل سیشن جج پر تشدد کا مقدمہ درج کرکے تینوں پولیس اہلکاروں محمد عمران ،کامران اور عدنان کو گرفتار کرلیا گیاہے۔

مزید خبریں :