پاکستان
21 اپریل ، 2012

بٹگرام میں مسلح شخص کی مسجد میں فائرنگ ،5نمازی جاں بحق ،4زخمی

بٹگرام میں مسلح شخص کی مسجد میں فائرنگ ،5نمازی جاں بحق ،4زخمی

بٹگرام…بٹگرام کے علاقے الائی میں مسلح شخص نے مسجد میں نمازیوں پر فائرنگ کرکے5افراد کو ہلاک اور4کو زخمی کر دیا ۔مقامی پولیس کے مطابق پولیس نے فائرنگ کر نے والے ملزم کو گرفتار کر کے کلاشکوف قبضے میں لے لی ہے۔ بٹگرام کے علاقے الائی میں پیش آنے والا یہ واقعہ باشتو مسجد میں نماز عصرکے دوران پیش آیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والے شخص کا ذہنی توازن درست نہیں ہے جبکہ فائرنگ کرنے والا گرفتار ملزم بنوں کا رہائشی ہے۔

مزید خبریں :