پاکستان
25 اکتوبر ، 2014

وزیراعلی بلوچستان کا ہزارہ ٹاؤن کا دورہ ، لواحقین سے تعزیت

وزیراعلی بلوچستان کا ہزارہ ٹاؤن کا دورہ ، لواحقین سے تعزیت

کوئٹہ......وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان پر حملے ،ہزار گنجی میں آٹھ افراد کی ہلاکت سمیت بے امنی کے تین واقعات کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے ۔وزیراعلی بلوچستان نے ہزارہ ٹاون جاکر ہزارہ قبیلے کے 8 افراد کے قتل پر انکے لواحقین اور قبیلے کے اکابرین سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کی ۔اس موقع پر عبدالمالک بلوچ کا کہنا تھا کہ سب کو مل کر دہشت گردی کے خلاف جنگ کرنا ہوگی اور مل کر کوئٹہ کو بچانا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کو تحفظ فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے ۔

مزید خبریں :