25 اکتوبر ، 2014
کراچی......این ای ڈی انجینئرنگ یونی ورسٹی میں ابتدائی داخلے کے لیئے ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ ٹیسٹ میں 8 ہزار طلبا و طالبات شریک ہوئے۔ این ای ڈی انجینئرنگ یونی ورسٹی کی دو ہزار نشستوں کے لیے 8 ہزار طلبا و طالبات شریک ہوئے۔این ای ڈی انجینئرنگ یونیورسٹی میں تین نئے ڈیپارٹمنٹ متعارف کرائے گئے ہیں جن میں ڈیولپمنٹ سائنسز،مینجمنٹ سائنسز اور ٹیکسٹائل ڈیولپمنٹ مینجمنٹ شامل ہیں۔