پاکستان
25 اکتوبر ، 2014

حیدر آباد اور سکھر کی جیلوں میں بھی موبائل فون جیمرلگانے کا فیصلہ

حیدر آباد اور سکھر کی جیلوں میں بھی موبائل فون جیمرلگانے کا فیصلہ

حیدرآباد .....صوبائی وزیر جیل خانہ جات منظور وسان نے کہا ہے کہ کراچی کے بعد اگلے مرحلے حیدرآباد اور سکھر جیلوں میں بھی جیمبرز لگائے جائیں گے۔نارا جیل حیدرآباد میں پولیس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے منظور وسان نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف پورے ملک میں جنگ لڑی جارہی ہے۔ سندھ میں بھی دہشت گردی کا سامنا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ فرقہ واریت ختم کر کے دہشت گردوں کا مقابلہ کرنا ہوگا۔انہوں نے بتایا کہ دہشت گرد سینٹرل جیل کراچی میں سرنگ بنا نے کے بعد اسی طرز کی کارروائیاں دیگر جیلوں میں بھی کرنا چاہتے تھے ۔جیل کےا ندر اور باہر سیکورٹی مسائل کا سامنا ہے۔کراچی جیل میں جیمرز لگائے گئے ہیںاور اب اگلے مرحلے میں حیدرآباد اور سکھر کی جیلوں میں بھی جیمرز لگائے جائیں گے۔

مزید خبریں :