پاکستان
25 اکتوبر ، 2014

عمران خان ملک کو نقصان پہنچاتے رہیں، ہم ازالہ کرتے رہیں گے ،پرویزرشید

عمران خان ملک کو نقصان پہنچاتے رہیں، ہم ازالہ کرتے رہیں گے ،پرویزرشید

اسلام آباد.......وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کو ختم کرنے کے لئے پاک فوج بہت قربانیاں دے رہی ہیں۔آنے والے دنوں میں پاکستان زیادہ محفوظ ہوگا۔اپنے ایک بیان میں پرویز رشید نے کہا کہ عمران خان کی گالیاں اور الزامات کو برداشت کرتے ہیں ۔ انہیں بھی کم از کم اپنے خلاف سچ کو برداشت کریں۔ ہم اپنی غلطیوں اور کوتاہیوں سے سبق سیکھتے ہیں ۔ امید ہے عمران خان اپنے تجربات سے سیکھیں گے اللہ تعالی عمران خان کو غلطیوں سے دور رکھے۔وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ دھرنوں سےپاکستان کی معاشی ترقی میں تاخیر ہورہی ہے۔عمران خان کوفسطائیت پھیلانےکےبجائےجمہوریت کو مضبوط کرنا چاہیے۔دہشت گردی سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ مسلح افواج نےپاکستان کودہشتگردی سےپاک کرنےکا عمل شروع کیا ہوا ہے۔ دہشتگردی کوختم کرنےکیلیےپاک فوج بہت قربانیاں دے رہی ہے۔

مزید خبریں :