25 اکتوبر ، 2014
اسلام آباد.........جمعیت علمائے اسلام ف کے امیر مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ ان پر حملے کیے جارہے ہیں، بتایا جائے کہ اُن کا گناہ کیا ہے؟؟؟ انہوں نے کہا کہ انہیں یہ بھی نہیں معلوم کہ اس بار ہونے والے حملے کی کوئی ایف آئی آر درج ہوئی ہے یا نہیں۔ اسلام آباد میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ان پر پہلے بھی حملے ہوئے ہیں، لیکن آج تک نہیں بتایا گیا کہ ان پرحملوں کا ذمہ دار کون تھا، اس بار بھی حملے کے بعد اعلیٰ حکام نے ملاقات کی لیکن کچھ نہیں بتایا گیا۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ انہوں نےہمیشہ جمہوری اور سیاسی انداز میں کام کیا، کبھی کسی ادارے کی پالیسی سے اختلاف ہوا تو اس کا اظہار بھی کیا۔ انہوں نے اختلاف رائے کے حوالے سے برداشت کا رویہ اپنانے پر زور دیا۔ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں بھی دہشت گردی کے واقعات ہوئے اور کئی اہم شخصیات نشانہ بنیںلیکن ان واقعات میں ملوث عناصر کا پتہ نہیں لگایا جاسکا۔