21 اپریل ، 2012
اسلام آباد … راولپنڈی میں گزشتہ روز بھوجا ایئر کا طیارہ گر کر تباہ ہونے کا مقدمہ تھانہ کورال میں درج کرلیا گیا۔ راولپنڈی کے علاقے کورال میں بھوجا ایئرلائن کا طیارہ گر کر تباہ ہونے کے واقعے کا مقدمہ ایس ایچ او تھانہ کورال کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے۔ طیارہ حادثے کا مقدمہ 127 افراد کی ہلاکت، اتفاقی حادثہ اور حادثہ غفلت کے تحت درج کیا گیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ جمعہ کی شام کراچی سے اسلام آباد جانے والے بھوجا ایئر لائن کا طیارہ خراب موسم کے باعث بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے چند کلو میٹر دور گر کر تباہ ہو گیا تھا جس میں عملے کے ارکان سمیت 127 افراد سوار تھے جن میں سے کوئی بھی زندہ نہیں بچ سکا تھا۔