پاکستان
26 اکتوبر ، 2014

محرم کی آمد پر مجالس کا آغاز، کئی شہروں میں دفعہ 144 نافذ

محرم کی آمد پر مجالس کا آغاز، کئی شہروں میں دفعہ 144 نافذ

اسلام آباد......محرم کی آمد پرمجالس کاآغازہوگیاہے اورکئی شہروں میں دفعہ 144نافذ کردی گئی ہے۔محرم الحرام کاچاندنظرآتےہی ملک بھرمیں مجالس عزا کاسلسلہ شروع ہوگیاہے۔نواب شاہ میں مجلس عزا سےخطاب کرتےہوئےعلامہ صابر حُسین نےکہا کہ حضرت امام حسین دین اسلام کو بچانے کے لئے شہیدہوئےاور مسلمانوں کو امام حُسین کے نقش قدم پر چلنا چاہئے ۔ محرم کےآغازپرپشاورمیں افغان مہاجرین کے داخلے پر پابندی عائد کردی گئی ہےجبکہ دموٹر سائیکل پر ڈبل سواری ، اسلحہ کی نمائش اور گاڑیوں میں سیاہ شیشوں کے استعمال پربھی پابندی ہوگی۔ جعفرآباد،نصیرآباد میں بھی دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے۔ جبکہ عاشورہ پر موبائل سروسز معطل کی جائےگی۔محرم کی آمدپرفیصل آبادسمیت پنجاب کےمختلف شہروں میں بھی مجالس کاآغازہوگیاہے۔ ضلع میں انسٹھ علما کے شہر میں داخلے اور تیس علما کے تقریر کرنے پر بھی پابندی عاید کی گئی ہے۔چینیوٹ اوردیگرشہروں میں بھی مجالس منعقدکی جارہی ہیں اور ساہیوال میں اسلحہ کی نمائش اورفرقہ وارانہ تقاریرپرپابندی ہوگی۔

مزید خبریں :