پاکستان
26 اکتوبر ، 2014

سندھ کی تقسیم ہرگز برداشت نہيں کریں گے، خورشید شاہ

سندھ کی تقسیم ہرگز برداشت نہيں کریں گے، خورشید شاہ

سکھر.......اپوزیشن لیڈر سید خورشیدشاہ نے کہاکہ ایم کیو ایم کو سیاست آتی ہے۔وہ پہلے مہاجر قومی موومنٹ تھے ، پھر سمجھ گئے کہ کراچی میں بیٹھ کر سیاست نہیں کرسکتے اور بعد میں لفظ مہاجر بدل کر پارٹی کا نام متحدہ قومی موومنٹ رکھ لیا ۔سکھر میں اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفت گو کرتےہوئے اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہاکہ سیاست کو الگ کیا جائے اور کوئی دوسری بات کرنی ہے تو کھل کر کی جائے۔ انہوں نے کہاکہ سندھ تو ایک تاریخ ہے ، اس کی تقسیم ہر گز برداشت نہیںکی جائے گا۔سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ مہاجر یا سندھی تو لفظ ہیں ، سندھ میں مختلف علاقوں سے آئے لوگ آباد ہیں جو اب خود کو سندھی کہتے ہیں اور اب سندھ ہی ان کی پہچان ہے ۔خورشید شاہ نے کہاکہ نفرتیں چھوڑ دی جائیں ان سے نقصان ہوگا ۔مذہب اور فرقہ پرستی کے نام پر سیاست نہ کی جائے۔ انہوں نےکہاکہ کراچی میں ایک کروڑ سے زيادہ دوسری قومیتیں آباد ہيں ۔

مزید خبریں :