پاکستان
26 اکتوبر ، 2014

بلوچستان:ژوب میں گاڑی سےچار مشتبہ افراد زخمی حالت میں گرفتار

بلوچستان:ژوب میں گاڑی سےچار مشتبہ افراد زخمی حالت میں گرفتار

ژوب......بلوچستان کے ضلع ژوب کے سرحدی علاقےسے سیکورٹی فورسزنے ایک گاڑی سے چار مشتبہ افراد زخمی حالت میں پکڑے ہیں۔سیکورٹی ذرائع کے مطابق حراست میں لئے گئے افراد ڈیرہ اسماعیل خان کی سمت سے ژوب کے حدود میں داخل ہورہے تھے کہ مانی خوا چیک پوسٹ پر سیکورٹی فورسز نے دوران چیکنگ چار وں مشتبہ افراد کو زخمی حالت میں حراست میں لیابعد ازاں انہیں پوچھ گچھ اور دیگر ضروری کارروائی کے لئے ژوب منتقل کردیا گیا ۔

مزید خبریں :