26 اکتوبر ، 2014
اسلام آباد.......اسلام آباد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے زیر اہتمام محرم الحرام کے موقع پر امن و امان کی صورتحال کےپیش نظر فلیگ مارچ کا آغاز کردیا گیا ہے ۔ترجمان پولیس کے مطابق اسلام آباد پولیس، پاک فوج، رینجرز اور اسلام آباد انتظامیہ نے فلیگ مارچ کا آغاز کردیا ہے، فلیگ مارچ کا مقصد محرم الحرام کے موقع پر شہر کی سیکیورٹی فول پروف بنانا ہے۔ فلیگ مارچ سپورٹس کمپلیکس سے شروع ہوا، جو اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں ہوتا ہوا سپورٹس کمپلیکس پر ہی اختتام پذیر ہو گا۔