26 اکتوبر ، 2014
کراچی ......پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ کچھ دنوں سے بلاجوازاشتعال پیدا کیا جارہا ہے۔ لبرل کہلائی جانے والی جماعت نے مذہبی انتہاپسندی کا سہارا لے لیا ہے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عبدالقادر پٹیل کا کہنا تھا کہ محرم الحرام میں تمام جماعتیں اپنی سیاسی سرگرمیاں معطل کردیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاست میں تلخ جملوں کا تبادلہ ماضی میں بھی ہوا،گزشتہ کئی دنوں سے سیاسی اشتعال پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے آباؤ واجداد نے تاریخ میںکبھی ہجرت کی ہو،مگراب ہم سندھی ہیں اورہمیں اس پرفخر ہے۔