26 اکتوبر ، 2014
کراچی ......کراچی کےعلاقے لیاقت آباد میں ٹمبر مارکیٹ میں آتش زدگی سے کئی دکانوں میں لاکھوں روپے کا سامان جل گیا۔ لیاقت آباد میں واقع ٹمبر مارکیٹ کی ایک دکان میں اچانک آگ بھرک اٹھی ، جس نے قریبی دکانوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا، آگ کی اطلاع پر چھ فائر ٹینڈر روانہ کیے گئے۔ تقریباً ڈیڑھ گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابوپایاگیا۔ آگ کے باعث چار دکانیں اور ان میں موجود لاکھوں روپے کا سامان جل گیا ۔