26 اکتوبر ، 2014
لاہور......مسلم لیگ ق کے سیکریٹری جنرل مشاہدحسین سیدکاکہناہےکہ امریکی جنگ کی وجہ سے خطہ عدم استحکام کاشکارہے۔لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی پر بھارت کےخلاف عالمی سطح پر بات کرناہوگی۔جمہوریت کے تسلسل کے ساتھ عوامی مسائل حل ہونابھی ضروری ہیں۔لاہورمیں جماعت اسلامی کےسیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کارکنوں کے اعزاز میں ناشتےکااہتمام کیا۔مسلم لیگ ق کے سیکریٹری جنرل مشاہد حسین سیدنےبھی دعوت میں شرکت کی۔اس موقع پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےانہوں نےکہاکہ وہ کل خارجہ کمیٹی میں لائن آف کنٹرول کی بھارتی خلاف ورزی پر وزیر خارجہ سے بات کریں گے۔جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ کااس موقع پرکہنا تھا کہ انقلاب نعروں سے نہیں،اللہ کے دین سے آتا ہے،دشمن لائن آف کنٹرول پر حملےکرنے کے ساتھ ہمیں غیرمستحکم کرنا چاہتا ہےجبکہ ہمارا شیرازا بکھرا پڑا ہے،قومی سلامتی اور آئین کی بالادستی ہماری ترجیح ہونی چاہئے۔