26 اکتوبر ، 2014
ننگرپارکر......وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے کہا کہ ایم کیو ایم کے جائز مسائل کے حل کیلئے تیار ہیں، بات چیت کا عمل جاری رہنا چاہئے۔وزیراعلیٰ سندھ نے ننگر پارکر تعلقہ اسپتال کے دورے میں میڈیا سے بات چیت اور عوامی اجتماع سے خطاب کیا ۔ ان کا کہنا تھا ایم کیو ایم کے 2 مشیروں اور معاون خصوصی کے استعفے منظور کرلیے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ خورشید شاہ نے جو کچھ کہا تھا اس پر معذرت کرچکے ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ آصف زرداری اور بلاول بھٹو تھر کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں اور ان کے حل کے لئے کوشش کی جارہی ہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ وزیر اعظم بجلی کا کارخانہ بلوچستان میں لگا رہے ہیں جبکہ کوئلہ تھر میں ہے ۔