26 اکتوبر ، 2014
کوئٹہ ......ضلع واشک کےعلاقے ماشکیل میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کے بعد ایک گاڑی کو آگ لگادی، جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہوگئے ۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ ماشکیل سے تقریباً سات کلو میٹر دور پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے پہلے گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے بعد گاڑی کو کیمیکل پھینک کر آگ لگادی جس کے نتیجے میں گاڑی میں موجود دونوں افراد سبزل اور عبدالرئوف زندہ جل گئے۔واقعہ کی اطلاع پر علاقہ پولیس اور انتظامیہ موقع پر پہنچ گئی۔واقعہ کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔