پاکستان
26 اکتوبر ، 2014

کراچی: پولیس مقابلہ میں قتل کے 22 مقدمات میں مطلوب ملزم گرفتار

کراچی: پولیس مقابلہ میں قتل کے 22 مقدمات میں مطلوب ملزم گرفتار

کراچی....... کراچی کے علاقے کھارادر میں پولیس نےمبینہ مقابلے کے بعد قتل کے 22 مقدمات میں مطلوب ملزم شہریار عرف شیری کو گرفتار کرلیا ۔ پولیس کے مطابق کھارادر میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے گینگ وار کے وصی اللہ لاکھو گروپ سے تعلق رکھنے والے ٹارگٹ کلر شہریار عرف شیری کو گرفتار کرلیا، ملزم قتل کے22 مقدمات میں مطلوب تھا جس کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔

مزید خبریں :