پاکستان
26 اکتوبر ، 2014

حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے یوم شہادت پر کراچی میں ریلی

حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے یوم شہادت پر کراچی میں ریلی

کراچی....... خلیفہ دوم حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے یوم شہادت پر کراچی میں جماعت اہلسنت کے تحت"لبیک یا عمر "ریلی نکالی گئی ۔ خلیفہ دوم حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے یوم شہادت کے موقع پر کراچی میں جماعت اہل سنت کے سیکریٹری جنرل محمد حسین لاکھانی کی قیادت میں ریلی نکالی گئی ۔ریلی میں علامہ ابرار رحمانی اور عبدالقادر شیرازی سمیت دیگر علمائے کرام اور لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ ریلی جامعہ کلاتھ مارکیٹ سے شروع ہوکر نیو میمن مسجدبولٹن مارکیٹ پر اختتام پذیر ہوئی۔

مزید خبریں :