26 اکتوبر ، 2014
کراچی...... کراچی میں متحدہ قومی موومنٹ کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے رکن سندھ اسمبلی رؤف صدیقی نے کہا ہے کہ یہ عاشقان رسولﷺ کااجتماع ہے،خورشیدشاہ نےلفظ مہاجرکی کھلےعام تذلیل کی، اگرمہاجرنہیں معلوم توجاؤپڑھواوردیکھو کہ مہاجرکون ہوتاہے، مہاجروہ ہےجوپاکستان کےلیےاپناسب کچھ چھوڑدیتاہے، مہاجروہ ہےجودین کےلیےاپناملک،گھربارچھوڑدیتاہے۔ حیدر عباس رضوی نے کہا کہ دنیا میں 2 اسلامی ریاستیں ہیں جو ہجرت کے نتیجے میں قائم ہوئیں، محمدﷺنے ہجرت کرکےاسلامی حکومت کا ماڈل پیش کیا، دوسری ریاست پاکستان ہے جو اسلام کے نام پر بنی، حضور نے ہجرت کی اور مہاجر ہوگئے۔