26 اکتوبر ، 2014
کراچی...... ملی یکجہتی کونسل کی جانب سے ملک میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور امن و امان سے متعلق کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف مکا تب فکرکے علما ئے کرام اور مذہبی رہنمائوں نےملی رواداری کے فروغ اور فرقہ واریت کے خلاف عزم کا اعادہ کیا۔ کراچی میں جماعت اسلامی کے مرکز ادارہ نو ر حق میں ملی یکجہتی کونسل سندھ کی جانب سے مذہبی رواداری اور امن کانفرنس ہوئی ۔ شرکا سے خطاب میں ملی یکجہتی کونسل سندھ کے صدر اسد اللہ بھٹو کا کہنا تھا کہ محرم الحرام سے قبل مولانا فضل الرحمان پر حملہ فرقہ وارانہ فسادات کو ہوا دینے کے لئے کیا گیا۔کا نفرنس میں شیعہ علما کونسل کے رہنما علامہ جعفر سبحانی، جمعیت علماء اسلام ف کے محمد اسلم غوری ،جمعیت غرباء اہلحدیث کے حافظ محمد سلفی،نظام مصطفٰی پارٹی کے الحاج محمد رفیع الدین ،جمعیت اتحاد العلماء کے مولا نا عبد الوحید اور دیگر جماعتوں کے اکابرین نے بھی شرکت کی۔شیعہ علماء کونسل کے رہنما علامہ مرزا محمد یو سف نے کہا کہ بین الاقوامی ایجنڈے کے تحت مسلمانوں کو لڑایا جارہا ہے۔ کانفرنس میں خلفائے راشدین ،اہل بیت اورصحابہ کرام کی شان میں فرقہ وارانہ گفتگو سے گریز کرنے،اشتعال انگیزاورفرقہ واریت والی وال چاکنگ پر پابندی اورمجالس عزا ءاور جلوسوں پر طے شدہ مقامات اور روایتی راستوں کے مطابق ہی عمل درآمد کے حق میں قرار دادیں منظور کی گئیں ۔