پاکستان
26 اکتوبر ، 2014

محرم میں امن و امان کیلئے مربوط حفاظتی اقدامات کرلئے، سی سی پی او کوئٹہ

محرم میں امن و امان کیلئے مربوط حفاظتی اقدامات کرلئے، سی سی پی او کوئٹہ

کوئٹہ....... سی سی پی او کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ کا کہنا ہے کہ محرم الحرام کےدوران امن و امان برقرار رکھنے کے لیے مربوط حفاظتی اقدامات کرلئے گئے ہیں، اسلحے کی نمائش پر پابندی اور 10محرم کو موبائل فون سروس بند رکھنے کے لیےمحکمہ داخلہ کو خط ارسال کردیاگیا ہے۔ کوئٹہ میں میڈیا بریفنگ میں عبدالرزاق چیمہ کا کہنا تھا کہ محرم الحرام کے دوران پولیس کی مدد کے لیے ایف سی کو بھی تعینات کیاجارہاہےجبکہ فوج بھی بیک اپ سپورٹ کے لیے تیار رہے گی۔ شہر کے مختلف مقامات پر 71 ناکے لگائے گئے ہیں جہاں 525 اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ 56 امام بارگاہوں اور مجالس عزا کے دیگر 14 مقامات کی سیکورٹی کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں جہاں600 کے قریب اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ 10محرم کو شہر میں تقریبا پانچ ہزار 500 پولیس اہلکار ڈیوٹیاں سرانجام دیں گے۔

مزید خبریں :