پاکستان
21 اپریل ، 2012

بھوجا حادثہ،16میتیں کراچی پہنچ گئیں ،بیشتر کی تدفین کر دی گئی

بھوجا حادثہ،16میتیں کراچی پہنچ گئیں ،بیشتر کی تدفین کر دی گئی

کراچی…بھوجا ائیر لائن حادثے میں جاں بحق 127 افراد سے16کی میتیں کراچی پہنچا دی گئی ہیں، جس میں سے بیشتر کی تدفین بھی کر دی گئی ہے۔ مجتبیٰ سیال، جاوید اقبال، ثانیہ عباس، سجاد علی، قاری عبدالرحمان، سیدعمرعلی،بریگیڈیرمحمدانورعلی،عرفان علی،ریحان علی، مسرت شاہین کی میتیں پی آئی اے کی پروازپی کے369سے کراچی پہنچائی گئیں جبکہ اس سے قبل پی کے 301 سے حاجی عباس سومرو، تسلیم بیگم، عمران وحید، چاند بابو ، محمدعرفان اور رضا علی کی میتیں کراچی لائی گئیں۔

مزید خبریں :