کاروبار
27 اکتوبر ، 2014

ایل این جی سے بننے والی بجلی تقریبا 14روپے فی یونٹ ہوگی،محمد علی

ایل این جی سے بننے والی بجلی تقریبا  14روپے فی یونٹ ہوگی،محمد علی

کراچی ........ایل این جی سے بننے والی بجلی فرنس آئل سے کافی سستی پڑے گی۔ مائع گیس سے بننے والا فی یونٹ 14 روپے کے قریب پڑے گا۔ سی ای او اینگرو قادر پور پاور پلانٹ سید محمد علی نے یہ بات کراچی اسٹاک ایکسچینج میں کمپنی کے شیئرز کی لسٹنگ کے موقع پر کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ قادر پور پاور پلانٹ کو گیس پر چلاکر 210 میگا واٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے۔ اس کے علاوہ ایل این جی سے بجلی کی پیداوار کے منصوبے سے نہ صرف سستی بجلی پیدا ہوسکے گی بلکہ گیس کی بھی بچت ہوسکے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ حصص کی فروخت سے 2 کروڑ 40لاکھ ڈالر حاصل ہوئے جنہیں کمپنی مختلف پراجیکٹس پر خرچ کرے گی۔ آج شیئر بازارمیں سرمایا کار بھی سرگرم نظر آئے اور ٹریڈنگ دوران انڈیکس 148 پوائنٹس اضافے سے 30 ہزار 247 پوائنٹس کی سطح پر دیکھا گیا۔

مزید خبریں :